ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 12000کروڑکے اخراجات سے موبائل ایپ کے ذریعے مردم شماری ہوگی، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس جیسی تمام سہولیات کے لیے ایک کارڈ ہو:امت شاہ 

12000کروڑکے اخراجات سے موبائل ایپ کے ذریعے مردم شماری ہوگی، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس جیسی تمام سہولیات کے لیے ایک کارڈ ہو:امت شاہ 

Mon, 23 Sep 2019 18:58:51    S.O. News Service

نئی دہلی،23ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)2021 میں ہونے والی مردم شماری میں اعدادوشمار موبائل ایپ سے جمع کئے جائیں گے۔اس کا اعلان آج خود وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا،ساتھ ہی انہوں نے ہر شہری کے لیے پاسپورٹ، آدھار، ووٹر کارڈ سمیت تمام شناختی کارڈکو ملا کر ایک شناختی کارڈ بنانے پر کام کرنے کو لے کر کہا۔امت شاہ نے کہاکہ آدھار، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹ، ڈرائیونگ لائسنس، اور ووٹر کارڈ جیسی تمام سہولیات کے لیے ایک ہی کارڈہو سکتا ہے،اس کے امکانات ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ حکومت اس بار کی مردم شماری میں اب تک کا سب سے زیادہ خرچ کرنے جا رہی ہے،ہم اس بار کی مردم شماری اور قومی آبادی رجسٹر تیار کرنے میں تقریباََ 12 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں۔ٹیکنالوجی کے جدید طور کا استعمال کرتے ہوئے 2021 میں ڈیجیٹل طریقے سے مردم شماری کی جائے گی۔مردم شماری عمارت کی بنیاد رکھے جانے کے موقع پر موجودامت شاہ نے کہاہے کہ کاغذ پر مردم شماری سے ڈیجیٹل مردم شماری کا ٹرانفرمیشن ہونے کا کام 2021 کی مردم شماری کے بعد ختم ہو جائے گا۔مردم شماری کا ڈیجیٹل ڈیٹا دستیاب ہونے سے کئی قسم کے تجزیہ کے لئے اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کانظام ہوناچاہیے جس میں کسی شخص کی موت ہوتے ہی یہ معلومات آبادی کے اعداد و شمار میں اپ ڈیٹ ہو جائیں۔


Share: